Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ساری بستی میں رفیق معتبر کوئی نہیں

مصور لکھنوی

ساری بستی میں رفیق معتبر کوئی نہیں

مصور لکھنوی

MORE BYمصور لکھنوی

    ساری بستی میں رفیق معتبر کوئی نہیں

    ایسی ویرانی کہ تا حد نظر کوئی نہیں

    اس لیے محفل میں شاید جلوہ گر کوئی نہیں

    سب تماشا گر ہیں لیکن دیدہ ور کوئی نہیں

    بھیڑ تو ایسی ہے راہوں پر کہ چلنا ہے محال

    میری تنہائی کہ میرا ہم سفر کوئی نہیں

    ہم تو خوشبو ہیں بکھر جاتے ہیں گل سے چھوٹ کر

    ہم یہاں بے گھر ہوئے پھر اپنا گھر کوئی نہیں

    بند ہوتا ہے اگر اک در تو کھلتے ہیں ہزار

    یہ نہ کہنا اب کہ تیرا داد گر کوئی نہیں

    فرط غم میں ہم اسی منزل پہ جا پہونچے جہاں

    ہم زباں کوئی نہیں ہے ہم سفر کوئی نہیں

    آئنہ ٹوٹے تو مل جاتے ہیں صدہا شیشہ گر

    دل اگر ٹوٹے تو اس کا چارہ گر کوئی نہیں

    بے نیاز سنگ در جب تک تھا میں در تھے ہزار

    اب جو سنگ در کی حسرت ہے تو در کوئی نہیں

    اللہ اللہ فتنۂ ایام کی نیرنگیاں

    ہر طرف شیشہ شکن ہیں شیشہ گر کوئی نہیں

    ہم مصورؔ ان کو ڈھونڈھیں بھی تو اب ڈھونڈھیں کہاں

    تھے جہاں رستے وہاں اب رہ گزر کوئی نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے