سبھی کچھ دیکھ کر اندھے بنیں گے
سبھی کچھ دیکھ کر اندھے بنیں گے
ہمارے حق میں سب گونگے بنیں گے
ہمارے بعد یہ ہم کو یقیں ہے
ہمارے نام سے کوچے بنیں گے
جئے ہم روشنی بن کر ہمیشہ
مرے تو مر کے بھی تارے بنیں
تو اس کے غم سے ہم کو دور مت کر
اسی کے غم میں ہم تیرے بنیں گے
چلو دونوں بچھڑ جائیں یہیں پر
بچھڑ کر کچھ نئے رشتے بنیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.