سچ بتلاؤ یار کسی سے تم کو ہوئی محبت ہے
سچ بتلاؤ یار کسی سے تم کو ہوئی محبت ہے
ورنہ کون کہانی سنتا کس کو اتنی فرصت ہے
ہم دونوں کے بارے میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں
دوزخ میرے جیسی ہوگی اس کے جیسی جنت ہے
تم سے ہنس کر بات کرے تو عشق سمجھ مت لینا تم
سب سے ہنس کر باتیں کرنا اس کی تو بس فطرت ہے
کوئی چیز ہٹائی جائے خالی پن تو لگتا ہے
جہاں جہاں یادیں تھیں اس کی وہاں وہاں پر خلوت ہے
فرق نہیں پڑتا مجھ کو سلطان کہیں کے بھی ہوں آپ
تاج کی قیمت جو بھی ہو کاسے کی اپنی قیمت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.