Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سہارا موجوں کا لے لے کے بڑھ رہا ہوں میں

بیدم شاہ وارثی

سہارا موجوں کا لے لے کے بڑھ رہا ہوں میں

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    سہارا موجوں کا لے لے کے بڑھ رہا ہوں میں

    سفینہ جس کا ہے طوفاں وہ ناخدا ہوں میں

    خود اپنے جلوۂ ہستی کا مبتلا ہوں میں

    نہ مدعی ہوں کسی کا نہ مدعا ہوں میں

    کچھ آگے عالم ہستی سے گونجتا ہوں میں

    کہ دل سے ٹوٹے ہوئے ساز کی صدا ہوں میں

    پڑا ہوا ہوں جہاں جس طرح پڑا ہوں میں

    جو تیرے در سے نہ اٹھے وہ نقش پا ہوں میں

    جہان عشق میں گو پیکر وفا ہوں میں

    تری نگاہ میں جب کچھ نہیں تو کیا ہوں میں

    تجلیات کی تصویر کھینچ کر دل میں

    تصورات کی دنیا بسا رہا ہوں میں

    جنون عشق کی نیرنگیاں ارے توبہ

    کبھی خدا ہوں کبھی بندۂ خدا ہوں میں

    بدلتی رہتی ہے دنیا مرے خیالوں کی

    کبھی ملا ہوں کبھی یار سے جدا ہوں میں

    حیات و موت کے جلوے ہیں میری ہستی میں

    تغیرات دوعالم کا آئنا ہوں میں

    تری عطا کے تصدق ترے کرم کے نثار

    کہ اب تو اپنی نظر میں بھی دوسرا ہوں میں

    بقا کی فکر نہ اندیشۂ فنا مجھ کو

    تعینات کی حد سے گزر گیا ہوں میں

    مجھی کو دیکھ لیں اب تیرے دیکھنے والے

    تو آئنہ ہے مرا تیرا آئینا ہوں میں

    میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدمؔ

    وہ مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈھتا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے