سلامت عشق افسانے بہت ہیں
سلامت عشق افسانے بہت ہیں
جنوں کی خیر ویرانے بہت ہیں
خرد مندوں نے چھوڑا ساتھ تو کیا
مری جاں تیرے دیوانے بہت ہیں
نہیں ہے گر کوئی اپنا تو کیا غم
خدا کا شکر بیگانے بہت ہیں
میں سب کا مرتبہ رکھتا ہوں ملحوظ
کہ میرے ذہن میں خانے بہت ہیں
نعیمؔ آشفتہ دل تم ہی نہیں ہو
ستایا جن کو دنیا نے بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.