سنگ تمہارے جو دن بیتے وہ دن کتنے اچھے تھے
سنگ تمہارے جو دن بیتے وہ دن کتنے اچھے تھے
ندیا پربت بادل پنچھی سب کے سب بس اپنے تھے
کھوٹ کپٹ کی ہے یہ دنیا اب ہم کو معلوم ہوا
کتنے سہانے دن تھے اپنے جب ہم چھوٹے بچے تھے
سچ کی راہ پہ چلتے چلتے ہار گئے ہر بازی ہم
جن لوگوں نے دنیا جیتی وہ کب اپنے جیسے تھے
ہم اپنے سکوں کو لے کر خالی ہاتھ ہی لوٹ آئے
دنیا کے ان بازاروں میں کھوٹے سکے چلتے تھے
رنگ بدلتی اس دنیا کا ان کو کب اندازہ تھا
کاسہ لے کر گھومنے والے ماضی کے شہزادے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.