سر اشجار تحریر ہوا اچھی نہیں لگتی
سر اشجار تحریر ہوا اچھی نہیں لگتی
ہمیں پت جھڑ میں گلشن کی فضا اچھی نہیں لگتی
گلی کوچوں پہ یہ کیسا سکوت مرگ طاری ہے
فضائے شہر بے صوت و صدا اچھی نہیں لگتی
پس تصویر ہو جب ایک رنگ آتش و آہن
تری تصویر اے دنیا ذرا اچھی نہیں لگتی
وہی ہے بھوک اہل زر کی لیکن لوگ کہتے ہیں
بھرا ہو پیٹ تو کوئی غذا اچھی نہیں لگتی
تعجب ہے ہمیں ان پر جنہیں اپنے گلستاں کی
زمیں اچھی نہیں لگتی فضا اچھی نہیں لگتی
ادھورا ہے ابھی ذوق تماشائے جمال اپنا
کوئی صورت سر شہر وفا اچھی نہیں لگتی
کرے کیا چارہ گر ایسے مریضوں کا جنہیں شاہدؔ
علاج اچھا نہیں لگتا دوا اچھی نہیں لگتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.