سر تا قدم آج اس پری کا
سر تا قدم آج اس پری کا
رکھتا ہے ادائے دلبری کا
از نرگس چشم جادوی او
دیکھیا ہوں سحر ساحری کا
برقد بلند فتنہ انگیز
خورشید ہے چیرہ اک ذری کا
کونین ہوئے گا صحن محشر
مت شوق کر ستم گری کا
از فوج ہجوم نالہ و اشک
ہو نمن صاحب خشکی و تری کا
اس گوہر دل کوں مت کرو چور
یہ کام نہیں ہے جوہری کا
جب سیں کہ ہوا ہوں خاک کویش
برسر رکھا تاج سروری کا
لیتی یو زلف سیں عزیزاں
انکھیاں تیری درس کافری کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.