ثواب عشق کی خاطر کمال کر بیٹھے
ثواب عشق کی خاطر کمال کر بیٹھے
وہ میرا شہر میں رہنا محال کر بیٹھے
کچھ اور وہ نہ ستم گر خیال کر بیٹھے
گدائے حسن اگر کچھ سوال کر بیٹھے
جو بے وفا تھے انہیں بخش دی متاع وفا
یہ عاشقان محبت کمال کر بیٹھے
سنی نہ ایک بھی ظالم نے آرزو دل کی
یہ کس کے سامنے ہم عرض حال کر بیٹھے
ابھی تو ہوش میں آئے نہ تھے یہ دیوانے
وہ پھر نمائش روئے جمال کر بیٹھے
ذرا سی دیر میں نقشہ بدل گیا حیرتؔ
مری وفاؤں کو وہ پائمال کر بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.