شب ہجراں میں دم نکلتا ہے
شب ہجراں میں دم نکلتا ہے
کب پیام وصال ٹلتا ہے
دل بیمار سے ہے تنگ مسیح
داغ سے آفتاب جلتا ہے
بے زری سے ہوں پائمال بتاں
زور کس کا خدا سے چلتا ہے
دل نہ لے اے صنم برائے خدا
اس سے کچھ جی مرا بہلتا ہے
آتش عشق زلف پیچاں ہے
ہڈیوں سے دھواں نکلتا ہے
تیرے ہنسنے پہ میں جو روتا ہوں
ابر مانند برق جلتا ہے
تجھ سے اے اشک ماہ فرقت ہو
رنگ کیا کیا فلک بدلتا ہے
اپنے بیمار کو نہ پوچھ مسیح
اب کوئی دم میں دم نکلتا ہے
داغ کا جسم زار سے ہے فروغ
خس سے جیسے چراغ جلتا ہے
سرد یا عرش پائے قاتل پر
لاش پر وہ بھی ہاتھ ملتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.