شب سرور نئی داستاں وصال و فراق
نہ فکر سود و زیاں درمیاں وصال و فراق
میں اس سے بات کروں بھی تو کس حوالے سے
کہ مستعار مکاں میں کہاں وصال و فراق
اسی کے نام پہ جیتے ہیں اور مرتے ہیں
یہی ہے قصۂ آشفتگاں وصال و فراق
وہ کہہ گیا ہے کہ آؤں گا منتظر رہیو
میں مبتلائے یقین و گماں وصال و فراق
وہ پڑھ رہا تھا بڑے غور سے لہو کی سرشت
ہر ایک بوند کا سر نہاں وصال و فراق
ہوائے صبح نہ جانے کہاں کہاں لے جائے
شب مراد شب درمیاں وصال و فراق
میں اس کو ہاتھ لگاتا بھی کس طرح صہباؔ
عجیب کشمکش جاں اذاں وصال و فراق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.