شب تاریک چپ تھی در و دیوار چپ تھے
شب تاریک چپ تھی در و دیوار چپ تھے
نمود صبح نو کے سبھی آثار چپ تھے
تماشا دیکھتے تھے ہمارے ضبط غم کا
مسلط ایک ڈر تھا لب اظہار چپ تھے
ہوائیں چیختی تھیں فضائیں گونجتی تھیں
قبیلہ بٹ رہا تھا مگر سردار چپ تھے
گراتا کون بڑھ کر بھلا دیوار ظلمت
اجالوں کے پیمبر پس دیوار چپ تھے
متاع آبرو کو بچا سکتے تھے لیکن
محافظ سرنگوں تھے تو پہرے دار چپ تھے
نہیں ہے اس سے بڑھ کر کوئی توہین فن کی
خریدے جا رہے تھے مگر فن کار چپ تھے
زمانہ چاہتا تھا کہانی کا تسلسل
مگر پردے کے پیچھے سبھی کردار چپ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.