شہر میں ایک عجب خاک بہ سر آیا ہے
شہر میں ایک عجب خاک بہ سر آیا ہے
کوئی افتاد پڑی ہے کہ ادھر آیا ہے
یہ تو اس شہر کے رستے بھی سمجھتے ہوں گے
آنے والا بڑی راہوں سے گزر آیا ہے
کون جوگی ہے کہیں جس کا بسیرا نہ پڑاؤ
کیا مسافر ہے کہ بے شام و سحر آیا ہے
کیسا وحشی ہے کہ وحشت کی حدیں توڑ گیا
کوئی صحرا کی طرف جا کے بھی گھر آیا ہے
ہر خم جادہ کھلا صورت گیسو کیسا
ہر خط سنگ میں کیا تجھ کو نظر آیا ہے
بزم یاراں نگراں غول حریفاں رقصاں
اک تماشا بہ تماشائے دگر آیا ہے
زندگی کرنے لگی شہر کے حلقے میں طواف
راستہ کوہ سے دریا میں اتر آیا ہے
کب اٹھا بار کرم لیکن اٹھا ہے اس بار
وقت گردش میں کب آیا تھا مگر آیا ہے
وہی امکان غروب اور وہی سامان طلوع
یا سفر ختم ہے یا وقت سفر آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.