شہر صحرا ہے گھر بیاباں ہے
دل کسی انجمن کا خواہاں ہے
مجھ سے کہتی ہیں وہ اداس آنکھیں
زندگی بھر کی سب تھکن یاں ہے
خواب ٹوٹے پڑے ہیں سب میرے
میں ہوں اور حیرتوں کا ساماں ہے
ہر مسرت گندھی ہوئی دکھ میں
ارض اضداد دشت امکاں ہے
تو سمندر کی بے کناری دیکھ
اس میں معیار ظرف پنہاں ہے
ہیں روا سارے ناروا اس کو
یہ نئے موسموں کا انساں ہے
مر کے پہنچا تو ہوں لب دریا
خالی اب تشنگی کا داماں ہے
سب نے شاہدؔ چنے پسند کے پھول
گل کدہ پھر بھی گل بہ داماں ہے
- کتاب : khvaab saraa (Pg. 87)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.