شوق دیتا ہے مجھے پیغام عشق
شوق دیتا ہے مجھے پیغام عشق
ہاتھ میں لبریز لے کر جام عشق
آپ ہوں ذوق اسیری سے خراب
کوئی لے جائے مجھے تا دام عشق
اشتیاق سجدہ سے بیتاب ہوں
اے حریم کعبۂ اسلام عشق
قیس و وامق سے کہاں اب اہل دل
تھا انہیں لوگوں سے روشن نام عشق
نعش پر فرہاد کے شیریں گئی
وہ ستم پروردۂ آلام عشق
اور یوں کرنے لگی رو کر خطاب
اے وفا کی جان اے ناکام عشق
تجھ سے رونق آشنا ہے صبح شوق
تجھ سے زینت آفریں ہے شام عشق
جان دے کر تو تو چھوٹا رنج سے
رہ گئی میں ہی بلا آشام عشق
تیرا مرنا عشق کا آغاز تھا
موت پر ہوگا مرے انجام عشق
وحشتؔ وحشی کہ تھا سب سے الگ
ہو گیا کیا بے تکلف رام عشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.