شوق دیدار مرا اور بھی افزا نہ کریں
شوق دیدار مرا اور بھی افزا نہ کریں
مہرباں سامنے آئیں ذرا پردہ نہ کریں
وہ تو کچھ ہو ہی گئی تم سے محبت ورنہ
ہم وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں
پھر نہ ہو جائیں کہیں دل میں تمنائیں جواں
غور سے اتنا ہمیں آپ تو دیکھا نہ کریں
آپ کے طرز عنایت سے سمجھ جائیں گے
برسر بزم ہمیں آپ یوں رسوا نہ کریں
حرمت عشق سلامت رہے دیکھیں اپنے
جذبۂ دل کا کسی حال میں سودا نہ کریں
ہم بھی بہہ جائیں نہ جذبات کے دھارے میں کہیں
حسن کو اپنے کسی طور ہویدا نہ کریں
ٹوٹ بھی سکتے ہیں زریابؔ یہ نازک رشتے
سامنے اس کے کبھی شکوۂ بے جا نہ کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.