شوق رکھنا سخن وری تک تو
شوق رکھنا سخن وری تک تو
عشق اچھا ہے شاعری تک تو
شخصیت تو بدل ہی جائے گی
تم کو آنا ہے سادگی تک تو
اس نے پوچھا ہے جان کیسے ہو
تھا بہت چین سے ابھی تک تو
دشمنی بھی کریں گے ہم مل کر
تم کبھی آؤ دوستی تک تو
خوب شہرت ملی دولت بھی ملی
آپ اب آئیں شاعری تک تو
گر سکھائیں گے اب پریمیؔ جی
آ گیا ہوں میں عاشقی تک تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.