شیشۂ دل اجال کر دیکھیں
شیشۂ دل اجال کر دیکھیں
ہم بھی کوئی کمال کر دیکھیں
جس کو رکھا عزیز جاں اس کو
آج دل سے نکال کر دیکھیں
کوئی کتنا ہے آپ سے مخلص
بوجھ کوئی تو ڈال کر دیکھیں
دکھ سے شاید نجات مل جائے
آج ان سے وصال کر دیکھیں
اس پری وش سے آج برسوں بعد
رابطے پھر بحال کر دیکھیں
وہ سخی ہے تو اس کی چوکھٹ پر
دلبری کا سوال کر دیکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.