شکستہ چھوڑ کر یہ دل ہمارا
شکستہ چھوڑ کر یہ دل ہمارا
کدھر جاتا رہا قاتل ہمارا
نہیں ہے آپ سے انکار ہم کو
پسند آئے تو لے لو دل ہمارا
جو جی چاہے کرو حاضر ہیں سب میں
تمہارے ہاتھ میں ہے دل ہمارا
نئی ہٹ ہے وہ کہتے ہیں بگڑ کر
تری آغوش میں ہے دل ہمارا
ذرا دیکھو تو آکر رو رہا ہے
ہماری بیکسی پر دل ہمارا
نہ سینہ میں نہ پہلو میں نہ بر میں
الٰہی کس طرف ہے دل ہمارا
کسی پہلو نہیں آرام دیتا
بلائے جاں ہوا ہے دل ہمارا
وہ کیوں کر وصل میں راحت نہ دیتے
مصیبت آشنا تھا دل ہمارا
ذرا دیکھو بھی دکھلا دو رخ اپنا
ترستا دید کو ہے دل ہمارا
نہیں امید آسانی کی تم کو
ہوا مشکل دم مشکل ہمارا
تمہارے لطف سے ہوتا ہے آساں
نہیں عقدہ ہے کچھ مشکل ہمارا
کسی گل پیرہن کی آرزو سے
شگفتہ ہے شگفتہؔ دل ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.