شعلوں کے درمیاں بھی نہیں تھا مجھے ہراس
شعلوں کے درمیاں بھی نہیں تھا مجھے ہراس
اور اس کے بعد کیا ہوا بس کیجیئے قیاس
اپنا سنہری سال اور اپنے رو پہلے بال
یعنی کہ ہو گئی ہے مری عمر اب پچاس
اپنے لہو کی گرمی ہی سب کچھ ہے دوستو
اب جس کے بعد کچھ بھی نہیں اون یا کپاس
اتنی بہت سی باتوں سے وہ خوش نہ ہو سکا
اتنی ذرا سی بات سے وہ ہو گیا اداس
لے دوسری بھی چھیڑ مگر تھوڑی دیر بعد
میں جمع کرتا ہوں ابھی کھوئے ہوئے حواس
اس اک حسین جسم کو دیکھا تو یوں لگا
پہنا تھا جیسے تاج محل نے بھی اک لباس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.