شعور و فکر سے بھی بد حواس کر دے گا
شعور و فکر سے بھی بد حواس کر دے گا
یہ تیرا شوق تجھے دیوداس کر دے گا
ملا ہے وقت تو دل کھول کر ابھی ہنس لو
نہ جانے کونسا لمحہ اداس کر دے گا
بہت ذہین ہے یہ میٹھا بولنے والا
ہمارے بیچ یقیناً کھٹاس کر دے گا
تو اس پہ کر کے بھروسہ قدم بڑھایا کر
وہ منزلوں کو ترے آس پاس کر دے گا
تو اپنے جسم کو کتنے ہی پیرہن دے دے
ترا گناہ تجھے بے لباس کر دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.