سیدھا سادہ تری باتوں کی طرح ہوتا ہے
سیدھا سادہ تری باتوں کی طرح ہوتا ہے
دل کا ماحول بھی گاؤں کی طرح ہوتا ہے
بیٹھ جاتے ہیں مرے پاس پرندے آ کر
میرا سایہ بھی درختوں کی طرح ہوتا ہے
بات نسلوں سے بنا کرتی ہے شکلوں سے نہیں
رنگ شبنم کا بھی اشکوں کی طرح ہوتا ہے
عین ممکن ہے کسی ضد میں ہی مارا جاؤں
آدمی عشق میں بچوں کی طرح ہوتا ہے
اچھا لگتا ہے مجھے چاند کی باتیں سننا
اس کا لہجہ تری آنکھوں کی طرح ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.