سیدھی سی بات ہے جو مجھے جانتا نہیں
سیدھی سی بات ہے جو مجھے جانتا نہیں
میں بھی پھر ایسے شخص کو پہچانتا نہیں
پہلے وہ خود سری تھی کہ سنتا نہیں تھا میں
اب کچھ دنوں سے کچھ بھی برا مانتا نہیں
قاتل اگر ہے وہ تو کوئی بات بھی تو ہے
یوں خون میں لباس کوئی سانتا نہیں
سب خوبصورتی کے جھروکوں میں ہیں مگر
سیرت کو صورتوں سے کوئی چھانتا نہیں
کھل جائیں جن سے پاؤں کبھی سر وہ چادریں
رب کو بھی علم ہے میں کبھی تانتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.