سینے میں اگر ہو دل بیدار محبت
سینے میں اگر ہو دل بیدار محبت
ہر سانس ہے پیغمبر اسرار محبت
وہ بھی ہوئے جاتے ہیں طرفدار محبت
اچھے نظر آتے نہیں آثار محبت
ہشیار ہو اے بے خود و سرشار محبت
اظہار محبت! ارے اظہار محبت
تا دیر نہ ہو دل بھی خبردار محبت
اک یہ بھی ہے انداز فسوں کار محبت
توہین نگاہ کرم یار کہاں تک
دم لینے دے اے لذت آزار محبت
سب پھونک دیئے خار و خس مذہب و ملت
اللہ رے یک شعلۂ رخسار محبت
کونین سے کیا اہل محبت کو سروکار
کونین ہے خود حاشیہ بردار محبت
جو عرش کی رفعت کو بھی اس در پہ جھکا دے
ایسا بھی کوئی جذبۂ سرشار محبت
میں نے انہیں تاریک فضاؤں میں بھی اکثر
دیکھے ہیں برستے ہوئے انوار محبت
ناصح کو ہے کیوں میری محبت سے سروکار
چہرے سے تو کھلتے نہیں آثار محبت
میں اور یہ نمکین غم عشق ارے توبہ
تو اور یہ احساس گراں بار محبت!
اب عرض محبت کی جگرؔ کیوں نہیں جرأت
وہ سامنے ہیں گرم ہے بازار محبت
- کتاب : Kulliyat-e-jigar (Pg. 37)
- Author : Jigar Muradabadi
- مطبع : Educational Publishing House (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.