سوچ رہا ہے اتنا کیوں اے دست بے تاخیر نکال
سوچ رہا ہے اتنا کیوں اے دست بے تاخیر نکال
تو نے اپنے ترکش میں جو رکھا ہے وہ تیر نکال
جس کا کچھ انجام نہیں وہ جنگ ہے دو نقادوں کی
لفظوں کی سفاک سنانیں لہجوں کی شمشیر نکال
آشوب تخریب سا کچھ اس اندام تخلیق میں ہے
توڑ مرے دیوار و در کو ایک نئی تعمیر نکال
چاند ستاروں کی کھیتی کر رات کی بنجر دھرتی پر
آنکھ کے اس سوکھے دریا سے خوابوں کی تعبیر نکال
تیرے اس احسان سے میری غیرت کا دم گھٹتا ہے
میرے ان پیروں سے اپنی شہرت کی زنجیر نکال
روز کی آپا دھاپی سے کچھ وقت چرا کر لائے ہیں
یار ذرا ہم دونوں کی اک اچھی سی تصویر نکال
شاہدؔ اب یہ عالم ہے اس عہد سخن ارزانی کا
میرؔ پہ کر ایراد بھی اس پہ غالبؔ کی تفسیر نکال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.