سوزش غم بہ روئے کار آئی
آہ بھی لب پہ شعلہ بار آئی
چشم گریاں کی آبیاری سے
دل کے داغوں پہ پھر بہار آئی
دست وحشت کی کار فرمائی
تا بہ دامان تار تار آئی
تیرے دیوانے کیا بھلا جانیں
کب خزاں آئی کب بہار آئی
کسمپرسی کا اف رے یہ عالم
یاد ہم کو جفائے یار آئی
دیکھو وہ چھائی اودی اودی گھٹا
مے گساروں کی غم گسار آئی
سوئے گلشن جو آج آ نکلے
یار کی یاد بار بار آئی
بھینی بھینی کسی بدن کی مہک
بوئے گیسوئے مشک بار آئی
غنچہ و گل کا دیکھ کر جوبن
یاد محبوب گلغدار آئی
ہے جوانی خود اپنی مشاطہ
حسن کو کس قدر نکھار آئی
خارؔ الفت کی بات جانے دو
زندگی کس کو سازگار آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.