سکون دل بھی نہیں اور قرار جاں بھی نہیں
سکون دل بھی نہیں اور قرار جاں بھی نہیں
تمہارے لوٹ کے آنے کا تو گماں بھی نہیں
مزے سے رہتے ہیں جاناں تمھارے ہجر میں ہم
مگر یہ سچ ہے کہ اس سے بڑا زیاں بھی نہیں
دریچے کھلتے تھے پہلے گلی مہکتی تھی
دریچے والی گلی بھی نہیں مکاں بھی نہیں
مرے نصیب میں اک ایسا دشت و صحرا ہے
جہاں غزال نہیں کوئی گل رخاں بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.