سلگتی آنکھ کا سپنا دکھائی دیتا ہے
سلگتی آنکھ کا سپنا دکھائی دیتا ہے
وہ ایک شخص جو اپنا دکھائی دیتا ہے
مری بلا سے وہ اوروں کو جس طرح بھی لگے
مجھے تو میرے ہی جیسا دکھائی دیتا ہے
وہ روشنی کی کرن ہے بکھرتا جاتا ہے
ہجوم شہر میں یکتا دکھائی دیتا ہے
بس اب تو ایک ہی صورت ہے جاں بچانے کی
بس اب تو ایک ہی رستہ دکھائی دیتا ہے
اتر کے بام سے آیا ہے میرے آنگن میں
قمرؔ میں دیکھوں وہ کیسا دکھائی دیتا ہے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 599)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.