سنا کے رنج و الم مجھ کو الجھنوں میں نہ ڈال
سنا کے رنج و الم مجھ کو الجھنوں میں نہ ڈال
تھکن کا خوف مرے عزم کی رگوں میں نہ ڈال
میں اس جہان کو کچھ اور دینا چاہتا ہوں
تو کار وقت کے پر ہول چکروں میں نہ ڈال
ملول دیکھ کے تجھ کو میں رک نہ جاؤں کہیں
خدارا ہجر کی شدت کو آنسوؤں میں نہ ڈال
تری بھلائی کی خاطر مجھے اتارا گیا
مجھے لپیٹ کے کپڑوں میں طاقچوں میں نہ ڈال
یہ ہجرتیں تو مقدر ہیں اور مشغلہ بھی
تو بے گھری کے حوالے سے وسوسوں میں نہ ڈال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.