صورت امتحان میں گم ہے
صورت امتحان میں گم ہے
زندگی اک جہان میں گم ہے
کیا زمیں پر نہیں اترتا وہ
کیا خدا آسمان میں گم ہے
بے حسی کے عجیب تیور ہیں
زندگی اک مکان میں گم ہے
آدمی دور آفریدہ ہے
وسعت امتحان میں گم ہے
راستہ پا گیا ہے یا راہی
منزلوں کے نشان میں گم ہے
پیش خاطرؔ ہے آئنہ لیکن
آئنہ خود گمان میں گم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.