تاجداروں سے مرا رشتہ نہ تھا
تاجداروں سے مرا رشتہ نہ تھا
اس لئے بھی قد مرا اونچا نہ تھا
جب نظر نے آئنہ دیکھا نہ تھا
میرے رخ پر ایک بھی دھبہ نہ تھا
اس سے کیوں بیزار تھے اہل نظر
تمکنت میں وہ اگر ڈوبا نہ تھا
ذلتیں وہ جانتا کیا عشق کی
خلوتوں میں جو کبھی رویا نہ تھا
آپ تو خود پیکر کردار تھے
آپ کو کردار سے گرنا نہ تھا
بستیاں سمٹی ہوئی تھیں جب تلک
جنگلوں کو کوئی بھی خطرہ نہ تھا
کیا بتاتے قاعدے کی بات ہم
گھر میں کوئی مشورہ کرتا نہ تھا
کیسے جاتیں میرے گھر سے گردشیں
گردشوں سے تو مرا یارانہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.