تاخیر تھی چمن میں فقط تیرے پیر کی
تاخیر تھی چمن میں فقط تیرے پیر کی
خوشبو نے ساعتوں میں زمانوں کی سیر کی
بھیجا گیا ہے جلتے ہوئے شہر میں مجھے
اور حکم ہے کہ لاؤں خبر کوئی خیر کی
قدرت سخن سرائی پہ کیسی کہ ہم نے تو
یہ چاہ کر نہ کی کبھی چاہے بغیر کی
آنکھوں میں تب سے گڑ گئے بے خوابیوں کے تیر
جب سے فصیل ٹوٹ گئی شب بخیر کی
کیوں رنگ نیلا پڑ گیا سن کر یہ آپ سے
کیوں زہر لگ گئی مجھے تعریف غیر کی
اک داستان تلخ بہ پیرایۂ لطیف
اے صاحبان شعر غزل ہے زبیرؔ کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.