تاریکی میں دیپ جلائے انساں کتنا پیارا ہے
تاریکی میں دیپ جلائے انساں کتنا پیارا ہے
راہیں ڈھونڈے منزل پائے انساں کتنا پیارا ہے
وقت مصیبت آنسو پونچھے ہمدردی کی بات کرے
ٹوٹے دل کو آس دلائے انساں کتنا پیارا ہے
مانگے سو سو طرح معافی چھوٹی سی اک بھول کی بھی
اپنی خطاؤں پر شرمائے انساں کتنا پیارا ہے
دل کی دھڑکن دل میں سموئے گیت کی لے ایجاد کرے
محفل محفل ساز بجائے انساں کتنا پیارا ہے
لیلیٰ خود آگاہ کی دھن میں دامن پھاڑے قیس بنے
صحرا صحرا خاک اڑائے انساں کتنا پیارا ہے
لے کے حریم ناز اس کے شیریں شیریں نغموں کو
دوراںؔ کی توقیر بڑھائے انساں کتنا پیارا ہے
- کتاب : Lamhon Ki Aawaz (Pg. 197)
- Author : Owais Ahmad Dauran
- مطبع : label litho press Ramna Road Patna-4 (1974)
- اشاعت : 1974
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.