تماشہ بننے سے بہتر یہی ہے چپ رہا جائے
تماشہ بننے سے بہتر یہی ہے چپ رہا جائے
بھلے دنیا پھر اندازے لگانے پر ہی آ جائے
جو ظاہر تھیں وہ باتیں تو کتابوں میں بہت پڑھ لیں
چلو اب کے کسی کی خامشی کو بھی پڑھا جائے
تلاشے جائیں سب سے پہلے تو عیب و ہنر خود کے
کسی کو بعد میں اچھا برا انساں کہا جائے
تمہاری رائے یکدم ہی بدلتی جائے گی اس پر
اگر وہ مدعا دونوں طرف سے جو سنا جائے
مصیبت اور اس افسردگی سے اتنا کیا ڈرنا
کہیں یہ ڈر تمہاری حوصلہ مندی نہ کھا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.