بڑا دلچسپ یارو حادثہ ہے
بڑا دلچسپ یارو حادثہ ہے
مداری خود تماشا بن گیا ہے
سبھی دم سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں
کہانی کو کہاں روکا ہوا ہے
کیا عجلت میں جو ترک تعلق
بڑا ہی نا مناسب فیصلہ ہے
جہاں وحشت نصاب زندگی ہو
وہاں درس محبت معجزہ ہے
میں اپنے خواب رکھوں تو کہاں پر
مری آنکھوں میں ٹھہرا رت جگا ہے
وہاں پر رس بھرے ہیں پھول شاید
جہاں پر تتلیوں کا جمگھٹا ہے
اگرچہ لوگ بڑھتے جا رہے ہیں
مگر انسان تنہا ہو رہا ہے
جسے اک چیخ سمجھے لوگ ارشدؔ
گھٹن کے بعد کا وہ قہقہہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.