تصورات کی جاگیر دیکھتے رہنا
تصورات کی جاگیر دیکھتے رہنا
ہمارے خواب کی تعبیر دیکھتے رہنا
میں سامنے ہوں ابھی گفتگو کرو مجھ سے
کہ بعد میں مری تصویر دیکھتے رہنا
تری زبان سے نکلا جو بے خیالی میں
مجھے لگے گا وہی تیر دیکھتے رہنا
میں اپنی آنکھوں سے دنیا کو جیت لاؤں گی
تم میرے پاؤں کی زنجیر دیکھتے رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.