Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تھی جواں رات دن سنہرے تھے

تمثیلہ لطیف

تھی جواں رات دن سنہرے تھے

تمثیلہ لطیف

MORE BYتمثیلہ لطیف

    تھی جواں رات دن سنہرے تھے

    اور اندھیرے بھی کتنے اجلے تھے

    چاہتیں تھیں نئی نئی اپنی

    دل کے ارمان بھی نویلے تھے

    تھیں غنودہ سی میری آنکھیں بھی

    زلف میں خوشبوؤں کے ڈیرے تھے

    حسرتیں شوخ تتلیوں جیسی

    ڈالیاں تھیں کہ ہاتھ پھیلے تھے

    دھند کی تھیں ردائیں پیڑوں پر

    صاف شفاف بہتے جھرنے تھے

    بانٹ لیں گے نصیب کے سکھ بھی

    ہم نے دکھ درد ساتھ جھیلے تھے

    وہ لڑکپن کے دن کہاں گئے جو

    دل کی وادی میں آ کے ٹھہرے تھے

    بد گماں تھی دھنک بھی تمثیلہؔ

    اتنے رنگین اپنے سپنے تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے