ترا حسن ہے وہ صہبا کہ کوئی مثال کیا دے
ترا حسن ہے وہ صہبا کہ کوئی مثال کیا دے
کبھی تشنگی بجھا دے کبھی تشنگی بڑھا دے
یہ جہاں ہے اک تماشہ کوئی دوست ہے نہ دشمن
وہی آگ روشنی دے وہی آشیاں جلا دے
یہ طریق دلبری ہے کہ ادائے دلنوازی
کسی جرم پر نوازے کسی جرم پر سزا دے
ابھی ظلمت خرد میں ہے وفا کی تابناکی
یہ چراغ بجھ نہ جائے کوئی اس کی لو بڑھا دے
یہ قدم قدم پہ ظلمت یہ روش روش اندھیرے
مری بے خودی کہاں ہے مجھے راستہ بتا دے
یہ تصور رہائی رہے کیوں نظر میں گوہرؔ
مجھے قید کرنے والے مرے بال و پر جلا دے
- کتاب : Idraaq (Pg. 77)
- Author : Gohar Usmani
- مطبع : Gohar Usmani (1993)
- اشاعت : 1993
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.