ترا رنگ بصیرت ہو بہو مجھ سا نکل آیا
ترا رنگ بصیرت ہو بہو مجھ سا نکل آیا
تجھے میں کیا سمجھتا تھا مگر تو کیا نکل آیا
ذرا سا کام پڑتے ہی مزاج اک خاک زادے کا
قد و قامت میں گردوں سے بھی کچھ اونچا نکل آیا
زر خوشبو کھنکتا رہ گیا دست گل تر میں
دل سادہ خریدار دل سادہ نکل آیا
عجب اک معجزہ اس دور میں دیکھا کہ پہلو سے
ید بیضا نکلتا تھا مگر کاسہ نکل آیا
کہانی جب بھی دہرائی پس ہر آبلہ پائی
وہی محمل وہی مجنوں وہی صحرا نکل آیا
نجیبؔ اک وہم تھا دو چار دن کا ساتھ ہے لیکن
ترے غم سے تو ساری عمر کا رشتہ نکل آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.