ترے چراغ سے روشن ہوئے سبھی کے چراغ
ترے چراغ سے روشن ہوئے سبھی کے چراغ
ہمارے کام نہ آئے تری گلی کے چراغ
اندھیرا بانٹنا فطرت ہے دنیا والوں کی
اجالا دے نہیں سکتے ہیں دشمنی کے چراغ
غم حیات کے زور و ستم سے تنگ آ کر
بجھا کے رکھ دیے میں نے بھی بے بسی کے چراغ
تمام عمر اجالا نہ ہو سکا حاصل
تمام لوگ جلاتے رہے خودی کے چراغ
ہر ایک سمت مخالف ہوائیں ہیں خالدؔ
جلیں تو کیسے جلیں میری زندگی کے چراغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.