ترے فلک پہ کہیں میرا ماہتاب نہیں
ترے فلک پہ کہیں میرا ماہتاب نہیں
وہ روشنی کا وسیلہ ترے جناب نہیں
گنوا چکا ہے تو ساقیٔ حوض کوثر کو
کہ تیرے ظرف میں اب تک شراب ناب نہیں
تری زبان پہ اللہ ہو کا نعرہ ہے
ترے شعار میں اللہ کی کتاب نہیں
تو رو رہا ہے بنا مقصد حسینی کے
تری عزا میں کہیں زینبی نصاب نہیں
تری نگاہ طلب گار دید مہدی ہے
ترے ارادے میں گرمیٔ انقلاب نہیں
تری زمین پہ طاغوت کی حکومت ہے
ترے مزاج میں بوزر کا اضطراب نہیں
جو ریگ زار کو زرخیز و زرفشان کرے
ترے وجود کے صحرا پہ وہ سحاب نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.