تجھ میں کب حسن بہار گل کی رعنائی نہ تھی
تجھ میں کب حسن بہار گل کی رعنائی نہ تھی
کب ترے جلووں کی اک دنیا تماشائی نہ تھی
زندگی بھر آرزو کا خون ہی ہوتا رہا
لب پہ لیکن ایک دن بھی آہ تک آئی نہ تھی
یہ غلط ہے میرا سجدہ وجہ رسوائی ہوا
رشک محراب حرم کب تیری انگڑائی نہ تھی
عشق ہے اک آتش دل سوز میں جلنے کا نام
ہم کو تو روز ازل یہ بات سمجھائی نہ تھی
ہم رہے ہیں منزلوں ہی منزلوں میں عمر بھر
جیسے قسمت میں کسی پہلو شکیبائی نہ تھی
اک چمن کیا دو جہاں کی آفتوں سے دور تھا
غنچۂ نورس کے لب تک جب ہنسی آئی نہ تھی
کیا کہوں جوہرؔ جو میرے جان و دل پر بن گئی
موت کا پیغام تھا اک شام تنہائی نہ تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.