تمہیں جب بھی ملوں اچھا لگے گا
تمہیں جب بھی ملوں اچھا لگے گا
تمہیں میرا جنوں اچھا لگے گا
تمہارے جسم میں میرا لہو ہو
تمہیں گر خون دوں اچھا لگے گا
محبت سے جو اکتائے ہوئے ہیں
انہیں اپنا سکوں اچھا لگے گا
تمہاری ہر ادا ہے خوب صورت
تمہیں دل دے ہی دوں اچھا لگے گا
اسے میں پیار کر بیٹھا ہوں عابدؔ
اسے کیسے کہوں اچھا لگے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.