تو جانتا ہے صرف سیاست کے داؤ پیچ
تو جانتا ہے صرف سیاست کے داؤ پیچ
لیکن الگ ہیں اس سے محبت کے داؤ پیچ
مجھ کو بچا کے مجھ پہ نہ احسان دھر کہ میں
خود بھی تو جانتا ہوں حفاظت کے داؤ پیچ
تم کیسے بچ سکو گے بھلا اس کے دام سے
اس کے تو داؤ پیچ ہیں شدت کے داؤ پیچ
نکلیں گے لاکھ کام اسی ایک راہ سے
کھیلوں جو زندگی میں مروت کے داؤ پیچ
اس بار تو وکیل بھی ایسا چنوں گا میں
جو خوب جانتا ہو وکالت کے داؤ پیچ
اب بھی عوام ان کو نہ سمجھے ظفرؔ تو پھر
سمجھیں گے کب بھلا یہ حکومت کے داؤ پیچ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.