تو کمسن اور یہ ہنگامہ ہائے شہر عشق
تو کمسن اور یہ ہنگامہ ہائے شہر عشق
خدا کرے کہ تجھے راس آئے شہر عشق
دو دل ملے تھے سر ساحل تمنا کہیں
اور ان سے رکھی گئی تھی بنائے شہر عشق
کوئی بھی سنتا نہیں التجائے اہل دل
کہاں چلے گئے درد آشنائے شہر عشق
ہمیں بھی آ ہی گیا رازؔ در بدر پھرنا
ہمیں بھی لگ گئی آخر ہوائے شہر عشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.