تو نے غم خواہ مخواہ اس کا اٹھایا ہوا ہے
تو نے غم خواہ مخواہ اس کا اٹھایا ہوا ہے
دل یہ ناداں تو کسی اور پہ آیا ہوا ہے
اس زمانے کو دکھانے کے لیے چہرے پر
ہم نے اک چہرۂ شاداب چڑھایا ہوا ہے
رات بھر چاند ستاروں سے سجاتے ہیں اسے
ہم نے جس گھر کو تصور میں بسایا ہوا ہے
ایک چہرہ جسے ہم نے بھی نہیں دیکھا کبھی
اپنی آنکھوں میں زمانے سے چھپایا ہوا ہے
سہل لگتا ہے تجھے کیا سفر شعر و سخن
عمر بھر دھوپ میں جھلسے ہیں تو سایہ ہوا ہے
ورد کرتے تھے کبھی جس کا شب و روز سلیمؔ
جانے کیا نام تھا اب دل نے بھلایا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.