اکھڑے اکھڑے سے رہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
اکھڑے اکھڑے سے رہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
کچھ کہنا ہو کچھ کہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
پہلے تو تم سب سے یارا ہنس کر ملتے جلتے تھے
اب ہر دم گم صم رہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
ہونٹوں پر تو جانے کب سے مون مروستھل پسرا ہے
آنکھوں سے بہتے رہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
جس کے جو جی میں آتا ہے وہ تم سے کہہ جاتا ہے
خاموشی سے سب سہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
اچھی خاصی بزم سجی ہے کوئی اچھی بات کہو
اتنے گم صم کیوں رہتے ہو گھر میں سب کچھ ٹھیک تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.