اونو آویں تو پردے سے گھڑی بھر بھار بیٹھوں گی
اونو آویں تو پردے سے گھڑی بھر بھار بیٹھوں گی
بہانا کر کے موتیاں کے پروتے ہار بیٹھوں گی
اونو یاں آو کیں گے تو کہوں گی کام کرتی ہوں
اٹھلتی ہور مٹھلتی چپ گھڑی دوچار بیٹھوں گی
نزک میں دوڑ جانے کوں خوشی ہوں چپ اچھل رہوں گی
ولے لوگاں میں دکھلانے کو ہو بیزار بیٹھوں گی
پکڑ کر ہاتھ پردے میں لیجاویں گے تو جھڑکوں گی
گھنگھٹ میں مکھ چپا کرٹک میں تڑکا مار بیٹھوں گی
بلایاں جیوں کے جیوں میں لے پڑوں گی پاؤں میں دل سوں
ولے ظاہر میں دکھلانے کو ہو اغیار بیٹھوں گی
کروں گی ظاہرانہ چپ غصہ اور مان ہٹ لیکن
سریجن پرتے جیو اپنا میں جیو میں وار بیٹھوں گی
کتی بیزاری دیتے ووئی جو بیٹھی تو نزک آکر
مجھے سو گند جو آکر یوں دسری بار بیٹھوں گی
کنے کو چپ کتی ہوں میں ولے یوں جی میں گھٹ کی یوں
نزک ہو ہاشمی کے مل میں آٹھوں پھار بیٹھوں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.