اردو ہو یا مصری ہو
اردو ہو یا مصری ہو
کتنی میٹھی لگتی ہو
پھولوں کا دل دکھتا ہے
کانٹوں پر جب چلتی ہو
چاند سے تم کو کیا نسبت
چھت پر راہ ٹہلتی ہو
شوق نرالے ہیں سارے
پھول سے شبنم چنتی ہو
کتنی نازک اور معصوم
کانچ کی گڑیا جیسی ہو
تم کو چھونا نا بابا
چلتی پھرتی بجلی ہو
قطرہ قطرہ شاہد ہے
رگ رگ میں تم بہتی ہو
رنگ بھی تم میں خوشبو بھی
پھول ہو یا پھر تتلی ہو
جب ان کی تعبیر نہیں
خوابوں میں کیوں آتی ہو
کتنا سستا ہے شادابؔ
اور تم کتنی مہنگی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.