اس ایک ذرے کو روشن ستارہ کرنا ہے
اس ایک ذرے کو روشن ستارہ کرنا ہے
غروب شام سے پہلے کنارہ کرنا ہے
اب ایسی شب کی سیاہی کا رزق میرا نصیب
اب ایسے دن ہیں تو ان پر گزارا کرنا ہے
بلند رکھوں گا اپنے علم میں آخر تک
وہاں پہنچ کے تجھے بھی اشارہ کرنا ہے
یہ عہد پارۂ نان جویں کا کفارہ
شکم شکم کوئی خنجر اتارا کرنا ہے
اسی کو یاد بھی حد سے زیادہ کرتا ہوں
وہ جس کو آخری حد تک گوارہ کرنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.